خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اٹھارویں سالگرہ منائی
11 Aug, 2018
۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے 11 اگست 2018 کو اٹھارویں سالگرہ منائی. خوشحالی بینک کا 2000 میں افتتاح کیا گیا اور اب تک 6 ملین سے زائد قرضوں کے اجرا سے خوشحالی بینک نے متوسط طبقہ کے مردوں اور عورتوں کے بہتر مستقبل کے لیے چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھایا اور انکی اقتصادی صلاحیتوں کا ادارک کرتے ہوئے، منافع بخش سرمایہ کاری تک رسائی فراہم کرنے کی روایت
پیدا کی۔
پاکستان کے پسماندہ طبقوں کی معاشی زندگی بہتر بنانے اور پاکستان کی مالی شمولیت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے خوشحالی بینک اب اپنی سروسز کو مزید فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ خوشحالی بینک اٹھارہ سالوں سے کسانوں اور کاروباری افراد کے لیے مالی خدمات تک رسائی آسان بنانے کی جستجو کر رہا ہے