شبانہ سرور۔ مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرنے والی
آج اس کا اسکول بورڈ میں رجسٹرڈ ہے جس میں گریڈ 1 سے 5 تک کے بچے زیرتعلیم ہیں اوروہ اس سے تقریبا 30,000 روپے تک کما لیتی ہے۔ یہ سب خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے حقدار لوگوں کو مائیکرو فنانس کی سہولیات فراہم کرنے کے باعث ہی ممکن ہوسکا۔ شبانہ اسکول کے بچوں کو یونیفارم اور کتابیں بھی فراہم کرتی ہے اور اس نے سکول میں بچوں کو پڑھانے کے لئے مزید دو ٹیچرز بھی رکھی ہیں۔ آج کل وہ اپنا 25,000 روپے کا چوتھا قرضہ کام میں لا رہی ہے اور اسکا ارادہ ہے کہ اس سے بھی بڑا اور شاندار اسکول کھولے جس میں گریڈ 10 تک جماعتیں ہوں اور کم از کم 100 طلباء کی گنجائش ہو۔