Submitted by adminkmbl on Mon, 05/24/2021 - 16:01
Triumphs Gold Price Disclosure Award by Microfinanza Ratings
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے لیے مائیکروفتانز ارمیٹنگز کی جانب سے گولڈ پرائس ڈسکلوزر ایوارڈ کا اعزاز
07 Nov, 2018

اس سہ ماہی میں خوشحالی بینک نے مائیکرو فنانزاریٹنگزکی جانب سے گولڈ پرائس ڈسکلوزر ایوارڈ کے اعلان سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ ایوارڈ اس کی پرائسنگ معلومات کی شفافیت کے لیے KMBL کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

یہ پرائس ڈسکلوزر ایوارڈ سرمایہ کاروں اور دیگر بین الا قوامی متعلقین جو ڈیٹا پلیٹ فارم کو سبسکرائب کرتے ہیں، کے لیے قیمتوں کی شفافیت آشکار کیے جانے کا عوامی اعتراف ہے۔ اس سے پاکستان کے مائیکرو فنانس شعبے کے اندر ایک بہت بڑے کھلاڑی کے طور پر کاروباری طور طریقوں کے بلند ترین معیارات کو بر قرار رکھنے کے لیے KMBL کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ ڈیٹا پیٹ فارم مالیاتی شمولیت کے شبے میں شفافیت کے لیے حالیہ اقدام ہے جو مائیکرو فنانس را پیرنی کی جانب سے چھوڑے گئے خلا کو پر کر تا ہے اور دیگر کی مائیکرو فنانس اقدام مثلا سی ای آر آئی ایں ای، ایس پی ڈی ایف، اسمارٹ کیمپین، پی پی آئی، ایم آئی ایم او ایس اے، فیکٹ شیٹ وغیرہ کو یکجا کر تا ہے۔

 

 

اس اعتراف کے ساتھ KMBL کا مقصد اپنے اندرونی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کسٹمر کی بصیرت کو بروئے کار لانے کی اپنی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے اور انفرادی کسٹر ز کو ان کی اہمیت کی بنا پر انفرادی تجاویز کو خود کار بنانے کے لئے بنیاد رکھنا ہے۔

 

مائیکرو فنانز رینگ (ایم ایف آر) ایک نجی اور آزاد بین الا قوامی ریٹینگ ایجنسی ہے جس کا اختصاص مائیکرو فنانس میں ہے۔ اس ادارے کا مقصد مائیکرو فنانس کے میدان میں ایک اعلی مستند معلومات فراہم کرنے والے کے طور پر شفاف منڈی میں کام کرنا اور ذمے دار سرمایہ کاری کرنا ہے۔ آزاد، اعلی معیار کی درجہ بندیوں اور معلومات سے متعلق خدمات کے ساتھ یہ چھوٹے چھوٹے قرضے اور ذمے دار فراہمی قرضہ صنعت میں خدمت فراہم کرتا ہے جس کا مقصد عالمی سیٹ پر شفافیت کو بڑھانا، سرمایہ کاری کی سہولیات پہنچانا اور بہترین طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔