پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 10 نئی برانچوں کا افتتاح کیا ہے۔ نئی برانچیں ان علاقوں میں کھولی گئی ہیں جہاں مالیاتی خدمات تک رسائی بہت کم ہے جیسا کہ شاہ کوٹ، کوٹ مٹھن، کوٹ سلطان، شورکوٹ سٹی، شہداد کوٹ، جھڈو، بونیر، شکرگڑھ، ساہیوال (ضلع سرگودھا) اور دریا خان۔
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ہم نے خود کو آبادی کے ان حصوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے جو روایتی مالیاتی خدمات تک رسائی سے محروم ہیں. ہمارے صارفین بنیادی طور پر ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں جس سے نچلی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کو فروغ ملتا ہے۔
خوشحالی بینک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے. حال ہی میں خوشحالی بینک کی درجہ بندی کو مستحکم نقطہ نظر کے ساتھ 'A + / A-1' میں اپ گریڈ کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوشحالی بینک پاکستان کے بہترین درجہ بندی والے مائیکرو فنانس اداروں میں شامل ہے.