خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اورWWF پاکستان کو سرسبز بنانے کی راہ پر گامزن
07 Sep, 2017
سرسبز پاکستان کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF پاکستان نے مشتر کہ اشتراک سے ایک بار پھر WWF پاکستان کی مہم ’ٹری -اے-تھون (Tree-A-Thon) کے دوسرے مرحلے میں 2,000 پودے لگائے ۔ اس نوعیت کے اشتراک میں دونوں اداروں کا مقصد شجر کاری کی اہمیت اورباقاعدگی سے پودے لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے کا پیغام اپنے ملازمین کے علاوہ وسیع پیمانے پر عام لو گوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پیغام خوشحالی بینک کا عزم ہے۔
شجر کاری مہم کے اس دوسرے مرحلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ 150 سے زائد ملازمین نے حصہ لیا ۔ شجرکاری اسلام آباد کے چمن میٹرو اسٹیشن کے ساتھ جی1/8- کی گرین بیلٹ پر کی گئی۔