Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 13:57
LITERACY EVENT FOR LOCAL WOMEN
خوشحالی کا مقامی خواتین کی مالیاتی تعلیم کے لئے تقریب کا انقعاد

خوشحالی  نے مالیات تک آسان رسائی اور خواتین کو اپنی الگ شناخت بنانے کے لئے بااختیار بنانے کے لئے پاکستان میں صنفی عدم مساوات کو کم کرنے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. خواتین کے بینالاقوامی دن کے موقع پر خوشحالی  نے اسلام آباد کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں شاہ الله دتہ کی خواتین کی مالیاتی تعلیم کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا. تقریب میں 100 مقامی مستقبل کی ممکنہ کاروباری خواتین نے حصہ لیا، جنھیں ان کے لئے دستیاب مواقعوں اور امکانات کے بارے میں بتایا گیا.خوشحالی  کے راولپنڈی اور اسلام آباد کے عملے نے ان خواتین کو تعلیم دی اور انہیں کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کرنے میں مدد فراہم کی.