خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے شراکت داری کا اعلان کیا۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے اقدامات کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے فیشن ڈئزائین اور ڈریس میکنگ کورسز کی طلبہ کو کاروبار شرو ع کرنے کے لیئے مالی معاونت فراہم کرے گا ۔ اس سلسلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے 06مارچ ،2019کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کارپوریٹ آفس میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس قدم کا مقصد ہنر مند اور باصلاحیت خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔
صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے درمیان ایوارڈ تقسیم کیے ۔ آزاد جمو ں کشمیر سے تہمینہ رفیق ، پنجاب سے ارم الیاس ، سندھ سے جمیلہ ، بلوچستان سے تمکین منیر اور خیبر پختونخواہ سے یاسمین بی بی نے ایوارڈ وصول کیے ۔
نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ٹیکنیکل تعلیم اور وکیشنل ٹریننگ کا ایک ایسا پالیسی ساز ادارہ ہے جو کہ پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ماہرانہ تربیت کے ذریعہ لوگوں کو فعال بنا رہا ہے ۔ نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے سید منصور احمد ، پروگرام کور ڈینٹر برائے پرائیم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اور مسعود خان ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ فنانس نے نمائندگی کی ۔