Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 15:46
CONFERENCE ON INNOVATION AND GROWTH
پاکستان مائیکرو فائنانس نیٹ ورک کی طرف سے جدت اور ترقی پر دو روزہ مائیکرو فائنانس کانفرنس کی میزبانی
21 Jan, 2018

پاکستان مائیکرو فائنانس نیٹ ورک نے جدت اور ترقی پر دو روزہ مائیکرو فائنانس کانفرنس کی میزبانی کی جیسے سپانسر کرنے والوں میں خوشحالی بینک بھی شامل تھا. یہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس کا افتتاح سرمایہ کاری پر وزیراعظم کے خصوصی اسسٹنٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کیا جبکہ اس شعبے کے قائدین نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی. خوشحالی بینک کے صدر غالب کمال نے بھی مائیکرو فنانس پلس سیشن کے دوران حاضرین سے خطاب کیا. اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اس انڈسٹری میں کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں مائیکرو فنانس پلس سروسز کو ایک ستون کے طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کو مصنوعات کی جدت کے ذریعے نچلی سطح کے لوگوں کی مدد کرنے اور اپنے کاروباری طریقوں میں اخلاقیات کی پیروی کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے.