خوشحالی بینک کے CSR اقدامات کے سلسلے میں کسانوں کو زراعت کے جدید اور مؤثر طریقوں کی تعلیم دینے کے لئے سرگودھا میں دھان کی فصل پر ایک سہ ماہی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا. خوشحالی بینک کی سرگودھا برانچ کی طرف سے منعقدہ اس سیشن میں رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالا شاہ کاکو سے تعلق رکھنے والے دھان کے ماہر محمد رمضان نے ٹریننگ فراہم کی. سیشن میں مقامی کمیونٹی کے 170 سے زیادہ کسان موجود تھے جنھوں نے کیڑے مار ادویات، کھاد، بیجوں کی اقسام، اور بوائی کے طریقوں کے بارے میں سیکھا. یہ سیشن تمام حاضرین کے لئے مفت تھا.
خوشحالی بینک زرعی شعبے کی اہمیت کو سمجھتا ہے کیونکہ مقامی معیشت میں اس کا بہت بڑا حصہ ہے. اس مقصد کے لئے بینک اپنا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے مقامی کسانوں کو چھوٹے قرضوں کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں اور مجموعی قومی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب کر سکیں. جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لئے بینک چھوٹے قرضوں کے علاوہ کسان برادری کو باقاعدگی سے ٹریننگ بھی فراہم کرتا ہے. خوشحالی بینک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کسانوں کو تعلیم دے کر انھیں اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ زراعت میں اپنی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں.