ہونڈا موٹر سائیکل قرض اسکیم کے لئے لاہور میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر کے درمیان معاہدے پر دستخط
20 Oct, 2017
تقریب میں خوشحا لی مائیکرو فنا نس بینک نے پی ٹی وی سینٹرلاہور کے ملازمین کے لئے موٹر سائیکلوں کی خریداری کی سہولت کے لئے فنانس سکیم میں تعاون پر معاہدہ کیا. منیجر ڈسٹریبیوشن،ادنان ستار نے، بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے، جی ایم، پی ٹی وی سینٹر لاہور، حمید قاضی نے پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر کی ٹیم کی نمائندگی کی.
امید ہے کہ قرض سکیم پی ٹی وی کے ملازمین کو فائدہ پہنچائے گی. جہانگیر خان، سینٹرل صدر سی بی اے یونین، پی ٹی وی نے پی ٹی وی اورخوشحا لی مائیکرو فنا نس بینک کے درمیان اس تعاون کو قائم کرنے کے لئے ایک فعال کردار ادا کیا.