خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے رحیم یار خان میں آم کی فصل پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ بینک یہ تربیتی سیشن ہر سہ ماہی میں کسی ایسے علاقے میں انعقاد کرتا ہے جہاں چھوٹے کاشتکاروں کے پاس تربیت کے مواقع کم ہوتے ہیں۔ اس طرح کے سیشن کے ذریعے بینک کاشتکاروں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں کی آگاہی دیتا ہے تاکہ وہ بہتر فصل کے ساتھ اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔
رحیم یار خان میں آم کی فصل کا سیشن نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کاؤنسل کے ماہر کے ساتھ کیا گیا جہاں آم کی فصل کی عام معلومات کے علاوہ فصل میں بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات اور کاشتکاری کی ںئی تدابیر پر بات کی گئی۔ اس سیشن کے دوران کاشتکاروں نے اپنے مسائل کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک چھوٹے کاشتکاروں کے فروغ کے لیے مسلسل پُر عظم ہے اور مالی وسائل تک رسائی کے ساتھ ساتھ سماجی بہتری کے اقدامات کے ذریعے بھی ملک بھر کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے کام کر رہا ہے۔