خوشحالی بینک نے 2016 میں ڈی جی خان اور بھکر میں دو فٹبال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹس کے میچز 16 سے 22 مارچ 2016 تک مذکوره شہروں میں کھیلے گئے۔ فائنل میچ ڈی جی خان کے الغازی فٹبال کلب نے جیتا۔
خوشحالی بینک کی ٹرافی اور نقد انعامات جیتنے کے لئے اپنے اپنے مقامی کلب کی نمائندگی کرنے والی آٹھ ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا. تمام میچز فیفا اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے گئے۔ ان میچوں میں ریفری کے فرائض پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نمائندوں نے ادا کئے۔
فٹبال ایک عالمی کھیل ہے جس کے پاکستان میں بھی بہت سے مداح ہیں اور دیہی علاقوں کے نوجوان ٹیلنٹ کی اس کھیل میں مہارت پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کی مثال قائم کرنے کے لیے خوشحالی بینک ان میچوں کواسپانسر کررہا ہے. ۔ بھکر، ڈی جی خان اور پورے پاکستان میں خوشحالی بینک کے صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ مرکزی MSME فنانس ادارہ ان علاقوں کے نوجوانوں کی معاونت کرنا اپنا مشن سمجھتا ہے اور اس میں گہری دلچسپی لیتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی بینک صحتمندانہ کھیلوں کی معاونت کرتا ہے اور ایسی تقریبات ادارے سے جڑے بنیادی علاقوں اور لوگوں کی زندگی میں قدر لاتی ہیں. ہمیں امید ہے کہ ایسے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گےاور شاید ایسا ماحول بھی پیدا کریں جس میں وہ بین الاقوامی سطع پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر سکیں.