Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:18
Press default
یو ایس- پاکستان ویمن کونسل کی تقریب میں خوشحالی بینک کی کاروباری خواتین کی معاشی خود مختاری کی حمایت
22 Jul, 2013

و ایس- پاکستان ویمن کونسل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے ہیڈ آفس میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا جس کا مقصد فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کاروباری خواتین کے لئے کاروباری مواقعوں کو اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ مارکیٹ کے تازہ ترین رجحانات سے آگاہی کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں. تقریب میں ملک کے تمام حصوں سے کاروباری خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی. 


یو ایس- پاکستان ویمن کونسل کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں پاکستان کی کاروباری خواتین کو مدد فراہم کرنا تھا. یو ایس- پاکستان ویمن کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارا پیک نے کہا، “اگر ہم نے کاروباری خواتین کی کامیابی میں مدد کی تو ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا." اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے صدر ظفر بختاری نے پاکستان میں کاروباری خواتین کو فروغ دینے میں یو ایس- پاکستان ویمن کونسل کی کارکردگی کو سراہا. 


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشر نے اس پروگرام کے تحت دستیاب مختلف قسم کی فائنانسنگ کی وضاحت کی جو اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے سستے فنانس تک آسان رسائی میں پاکستان کی کاروباری خواتین کو مدد فراہم کرے گی. 


خوشحالی بینک مارکیٹ کا پہلا بینک ہے جس نے ملک میں کاروباری افراد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکنگ کا آغاز کیا.