ملک کے معروف مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی بینک نے زراعت پر مبنی پروڈکٹ سرسبز کاروبار متعارف کروائی ہے جو خوشحالی بینک اور اس کے ویلیو چین پارٹنر Connecting Agro Value Chain Private LTD- CAVC کی مشترکہ کاوش ہے.
یہ پروڈکٹ مستند کاشتکاروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بنائی گئی ہے جس میں ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ مکمل ویلیو چین بشمول معیاری بیج کی فراہمی اور فصلوں کی فروخت میں تعاون شامل ہے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غالب نشتر نے کہا، "اگرچہ صوابی دنیا بھر میں بہترین تمباکو پیدا کرنے والے علاقے کی حیثیت سے مشہور ہے لیکن ہم مقامی کسانوں کو ورائٹی اور زمین کے بہترین استعمال کے لئے تمباکو کی پیداوار اور فروخت کا متبادل فراہم کرنا چاہتے ہیں. متبادل انتخاب کسانوں کو مستحکم آمدنی حاصل کرنے اور مجموعی طور پر معیشت کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں. آلو کی پیداوار بھی ایک ایسا ہی انتخاب ہے اور ہم لوگوں سے تعاون کے لئے ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی پیداوار کے لئے مارکیٹ تک آسان رسائی اور اچھی قیمت کو بھی یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں."
CAVC کے ڈائریکٹر مسٹر عاصم مشتاق نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور مقامی کسانوں کے لئے سرسبز کاروبار کی اہمیت پر روشنی ڈالی. انھوں نے ایسی پروڈکٹ متعارف کروانے پر خوشحالی بینک کے کردار کی بھی تعریف کی جو علاقے میں خوشحالی لانے میں مددگار ثابت ہو گی.
اس تقریب کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب میں غالب نشتر نے سب سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں میں انعامات تقسیم کیے.