Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 17:14
Press default
مائیکرو فنانس فورم
07 Dec, 2015

مائیکرو فنانس فورم 2015 کے مقررین نے مائیکرو فنانس کے حوالے سے ضوابط سے عمل کی طرف بڑھنے کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مائیکرو فنانس کے شعبے پر زور دیا کہ وہ نئے مواقع پیدا کرکے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کا راستہ ہموار کریں۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی اور انتظامی فریم ورک نے اس صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے MSME پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ سرمایہ کار اس شعبے کی معاونت کے لیے آئے ہیں تاہم مالی مشکلات مسلسل اس صنعت پر حاوی ہیں. انہوں نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے قومی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے مائیکرو فنانس اداروں کو بینکوں سے محروم چھوٹے کاروبار کی مارکیٹ والے علاقوں تک پہںچنا چاہیئے۔

ارکان نے عمومی طور پر اتفاق کیا کہ سماجی کارکردگی کے اشاریوں کو ماپنے کے ذریعے غریب ترین لوگوں تک رسائی کے مسئلے کو حل کیا جائے اور غربت میں کمی لائی جائے۔

اس بھرپور پذیرائی حاصل کرنے والی کانفرنس کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، وسیلہ بینک لمیٹڈ، میزان بینک اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک نے سپانسر اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک نے سپورٹ کیا تھا جبکہ پاکستان آبزرور نے اس کے میڈیا پارٹنر کا کردار ادا کیا.