Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 17:02
Press default
JCR-VIS کی طرف سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ریٹنگ میں اضافہ
25 May, 2015

JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ریٹنگ کو بہتر اور مستحکم قرار دیا ہے۔ حالیہ جائزے کے مطابق JCR-VIS نے خوشحالی بینک کی ریٹنگ A/A-1’ (Single A/A-One) سے ‘A+/A-1’ (single A Plus/A-One) تک بڑھا دی ہے۔  

اس ریٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوشحالی بینک پاکستان کا سب سے بہترین ریٹنگ رکھنے والا ادارہ ہے۔ یہ مشہور ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار بھی ہے جنھوں نے انفراسٹرکچر کی گورننس اور حکمت عملی کی تیاری میں بہتری کو تسلیم کیا جس کی عکاسی حالیہ برسوں میں ہونے والی بینک کی ترقی سے ہوتی ہے۔

خوشحالی بینک کے پاس برانچوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو ملک کے تمام صوبوں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) کے آغاز کے ذریعے دیہی سے شہری مارکیٹ تک اپنی بڑھتی ہوئی رسائی اور تنوع کے ذریعے مارکیٹ کے بڑے حصہ داروں میں شامل ہے ۔