خوشحالی مائیکرو فنانس بینک خوشحالی ایگری پلس سکیم کے تحت زرعی قرضے فراہم کر رہا ہے. اس کی MSME دوررس حکمت عملی کے حصے کے طور پر یہ زرعی قرضے کسانوں کو زرعی مشینری، اثاثہ جات اور دیگر آبپاشی کے آلات خریدنے میں مدد فراہم کریں گے. قرض کی یہ سکیم فنانشل مارکیٹ ڈویلپمنٹ (FMD) پروجیکٹ کے تحت ترتیب دی گئی ہے جو یو ایس ایڈ کی مالی مدد سے چلنے والا 5 سالہ تکنیکی اور تربیتی پروگرام ہے جس کے ڈویلپمنٹ کریڈٹ اتھارٹی(DCA) کے پارٹنر بینکوں میں خوشحالی مائیکروفنانسبینک بھی شامل ہے.
خوشحالی ایگری پلس کی مدد سے دیہی اور نیم شہری علاقوں کے کسان مشینی آلات مثلا ٹریکٹر،ٹریلر،تھریشر، روٹیویٹر، لیزر لیولر،سپریئر، سیڈ ڈرل وغیرہ کے ساتھ ساتھ آبپاشی کے آلات جیسا کہ پیٹر انجن، ٹربائن، ٹرانسفارمر، شمسی ٹیوب ویل کے علاوہ اور بہت کچھ خرید سکتے ہیں. ابتدائی مرحلے میں قرضے ماہانہ، سہ ماہی اور ششماہی بنیادوں پر واپس کئے جا سکتے ہیں، جب کہ ادائیگی کے لئے لچک دار رقم (SC/ SC+PA) پر ابتدائی مرحلے کے بعد غور کیا جائے گا.
خوشحالی ایگری پلس کے آغاز کے موقع پر بینک کے سی ای او اور صدر غالب نشتر نے تبصرہ کیا: " خوشحالی مائیکروفنانسبینک کی بنیاد پاکستان بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے مالی خدمات فراہم کرنے کے نظریے پر رکھی گئی تھی. اپنے نصب العین سے وفادار رہتے ہوئے ہم خوشحالی ایگری پلس سکیم کے اجراء کے ذریعے کسانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے قابل بنا رہے ہیں. یہ سکیم نہ صرف کسانوں کو کاشتکاری کے طریقوں میں اختراعات کرنے کا اختیار دیتی ہے بلکہ جدید ترین مشینری کے ساتھ ان کی فصل کی پیداوار بڑھانے میں بھی ان کی مدد کرتی ہے. "
FMD پروجیکٹ کے حصے کے طور پر KMBL تین بنیادی شعبوں MSML کے عملے کی صلاحیت کی تعمیر، نئے پروجیکٹس کی تعمیر اور ابتدائی ڈیزائن اور اسے متعارف کروانے میں تعاون کر رہا ہے. اس سے قبل بینک نے صارفین کے تاثرات کا اندازہ لگانے اور پروجیکٹ کے بارے میں مارکیٹ کی بصیرت حاصل کرنے کے لئے بہاولپور، ساہیوال اور وہاڑی میں فوکس گروپس کا انقعاد کیا.