خوشحالیمائیکروفنانسبینک کے شیئر ہولڈرز نے 28 مارچ 2017 کو اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں بینک کے سالانہ آپریٹنگ نتائج کا اعلان کیا.خوشحالیمائیکروفنانسبینک کے 1.8 بلین روپے کے قبل از ٹیکس منافع میں پچھلے سال کے 1.2 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں %50 اضافہ ہوا. منافع میں اضافہ بیلنس شیٹ میں مستقل اضافہ اور بہتر نان فنڈ آمدنی کا نتیجہ ہے.
بینک 141 شاخوں / سروس سینٹرز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا انتظام سمبھالتا ہے اورمائیکروفنانس کے شعبے میں مجموعی قرض کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے مارکیٹ کے سب سے بڑے حصے کا حامل ہے. بنیادی طور پر زراعت کے شعبے میں قرض کے ذریعے لون بک میں اضافے کے ساتھ بینک کے سرمایہ کاری کے معیار کے اشاریئے مستحکمرہے.
خوشحالیمائیکروفنانسبینک کا زیادہ حصہ سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم کی ملکیت ہے جس میں پاکستان کا ایک بڑا بینک (UBL) اور مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائز فنانس میں مہارت رکھنے والے بلو چپ بینالاقوامی سرمایہ کار شامل ہیں.