Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:51
Press default
خوشحالی بینک اور PTCL کے درمیان معاہدے پر دستخط
11 Mar, 2014

اکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے اپنی Managed WAN سروسز کے ذریعے براہ راست رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں. 


معاہدے میں خوشحالی بینک کی 100 سے زائد برانچوں کو Data Connectivity, Hosted IP Video Surveillance اور Managed Router کی فراہمی شامل ہے.
اس موقع پر PTCL کے صدر اور CEO ولید ارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم PTCL کی جدید ترین ICT سروسز کی فراہمی کے ذریعے پاکستان بھر میں اداروں کی  کارکردگی بڑھانے، خدمات اور آپریشنز کی ترسیل میں بہتری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں."


مسٹر ولید نے مزید کہا، "یہ معاہدہ اسٹریٹجک پروجیکٹس پر عمل کے لئے ہماری تیاری کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان میں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو اپنے صارفین کی بہتر خدمت کے لئے جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن اور IT حل فراہم کرتے ہیں."


معاہدے پر خوشحالی بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر، ناصر نقوی اور PTCL کے چیف ڈیجیٹل اینڈ کارپوریٹ سروسز آفیسر، کمال احمد نے خوشحالی بینک کے صدر، غالب نشتر اور PTCL کے صدر اور CEO، ولید ارشاد کی موجودگی میں دستخط کئے.


خوشحالی بینک کے ہیڈ آپریشنز، یاور آفریدی، اتصالات کی ایڈوائزری ٹیم  کے ممبر، سمر اجاوی، PTCL کے GM کارپوریشن سیلز نارتھ، زاہد محمود اور PTCL کے GM بزنس ڈویلپمنٹ، نعمان اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے.


PTCL کی Managed WAN & Surveillance سروسز سے کم لاگت اور کسی بڑی سرمایہ کاری کے بغیر خوشحالی بینک میں 24X7 کاروباری تسلسل، سیکیورٹی اور صارفین کے بہتر تجربے کو یقینی بنایا جا سکے گا.