Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:23
Press default
خوشحالی مائیکرو فائنانس بینک نے چوتھی لیڈیز فنڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس (LEC 2013) کو سپانسر کیا
21 Sep, 2013

خوشحالی بینک اور داؤد گلوبل فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کاروباری خواتین کو تربیت دینے اور پاکستان میں خواتین کو بااختيار بنانے کے لئے فنڈ اکھٹا کرنے کے لئے کراچی میں منعقدہ چوتھی لیڈیز فنڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس (LEC 2013) کو سپانسر کیا. 


اس سال کی 2013 LEC  کے لئے جس موضوع کا انتخاب کیا گیا تھا وہ تھا “Game changers” جس میں مختلف ممالک کے مقررین نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا. تقریب کا بنیادی مقصد پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے فنڈ اکھٹا کرنا اور لیڈیز فنڈ کے ‘Educate a 1,000 girls’ پروگرام کے تحت ضرورتمند لڑکیوں کو انسٹیٹیوٹ آف جرنلزم میں میڈیا اسٹڈیز کے لئے پیشہ ورانہ اسکالرشپس دینا تھا. یہ اقدام پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس نے ایک دن کے دوران 600 سے زائد حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس میں کاروباری خواتین، غیرملکی معززین، مشہور شخصیات، طلباء اور میڈیا کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جو اپنے شعبے میں جدت اور اہم تندیلی لانے والے لوگوں کی کاروباری کامیابی کی کہانی اور تھیوری سننے میں دلچسپی رکھنے والے لوگ تھے.


شیری رحمان نے اہم خطاب کیا جبکہ برطانیہ کی سابقہ خاتون اول چیری بلیئر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے پاکستان کے اپنے دورے کی دلچسپ یادوں کے بارے میں بتایا اور دوبارہ یہاں آنے کی خواہش کا اظہار کیا. قابل پینلز، انٹرایکٹو ورکشاپس، تعلیمی پریزینٹیشنز، جینٹ فاروق کی یوگا سٹریچ بریک اور انڈونیشین ثقافتی رقص بھی تقریب کا حصہ تھے. کیس اسٹڈی: فرنچائزز پر انٹرایکٹو ورکشاپ اور How to Start کے پینل کو خاص طور پر سراہا گیا. 
تقریب میں دس ضرورت مند لڑکیوں کو پیشہ ورانہ اسکالرشپس دیئے گئے.


ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرنے والا پاکستان کا پہلا مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی بینک پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کا زبردست حامی ہے.  LEC 2013 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں خاندان کی اکائی میں تبدیلی اور بہتری کے مرکز کے طور پر خواتین کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور یہی نقطہ نظر خوشحالی بینک کی بنیاد ہے.