Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:51
Press default
خوشحالی بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں %75 اضافہ، 942 ملین روپے کا منافع
19 Sep, 2014

خوشحالی بینک لمیٹڈ (KBL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 47 ویں میٹنگ میں بینک کے سالانہ آپریٹنگ نتائج کا اعلان کیا. خوشحالی بینک کے 942 ملین روپے کے قبل از ٹیکس منافع میں پچھلے سال کے 538 ملین روپے کے مقابلے میں %75 اضافہ ہوا. منافع میں اضافہ بیلنس شیٹ میں مستقل اضافے، بہتر نان فنڈ آمدنی اور خسارے میں کمی کا نتیجہ ہے.  


بینک 118 برانچوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلا رہا ہے اور مائیکرو فنانس کے شعبے میں قرضوں کے مجموعی پورٹ فولیو کے لحاظ سے مارکیٹ کے سب سے بڑے حصے کا حامل ہے. بنیادی طور پر زراعت کے شعبے میں قرضوں کے ذریعے لون بک میں اضافے کے ساتھ بینک کے پورٹ فولیو کے معیار کے اشاریئے مستحکم رہے.  


خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا اکثریتی حصہ سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم کی ملکیت ہے جس میں پاکستان کا ایک بڑا بینک (UBL) اور مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز فنانس میں مہارت رکھنے والے بلو چپ بین الاقوامی سرمایہ کار شامل ہیں.