Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 17:21
Kbl client for balochistan
10 ویں CITI- PPAF مائیکرو انٹر پرینیور شپ ایورڈز میں خوشحالی بینک کے صارف کی پذیرائی
13 Apr, 2016

سالانہ تقریب CITI فاؤنڈیشن اور PPAF کی طرف سے منعقد کی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔ تقریب کا مقصد مائیکرو فنانس کے شعبے کی کارکردگی کو اجاگر کرنا اور ان قرض داروں کے کام کو سراہنا تھا جو چھوٹا قرضہ حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی میں اہم تبدیلی لانے کے قابل ہوئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے عملی مثال کا کام کر رہے ہیں۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم، فنی تربیت، داخلہ اور انسداد منشیات، جناب محمد بلیغ الرحمٰن نے اس بات پر زور دیا کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے ایمانداری اور خودداری کے ساتھ ساتھ تنظیمی پالیسیوں کے تسلسل کی بھی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکنامک انٹیلیجنس یونٹ نے پاکستان کے مائیکرو فنانس کے شعبے کو اعلیٰ رینکنگ دی ہے۔ انہوں نے مالی شمولیت میں مائیکرو فنانس کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا جو بہتر معاشرت اور اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دس اولین معیشتوں میں لانے کے لئے انتہائی ترجیحی بنیا دوں پر کام کر رہی ہے۔

 

بلوچستان سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صارف شیر جان اور ان کے لون آفیسر، عزیزا للہ نے علاقائی کیٹیگری میں CITI- PPAF ایوارڈ حاصل کیا۔ ایوارڈ جیتنے والے خوش نصیب نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی مالی معاونت اور کاروباری مشوروں کو سراہا جس کی وجہ سے اب وہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

 اس موقع پر بات کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس کے صدرغالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک انٹرپرینیورشپ کے جذبے کی حمایت کرتا ہے. ایسے ایوارڈ غریب انٹرپرینیورز کی زندگیوں میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مزید کام کریں۔“

 پورے ملک میں 130 شاخوں کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔