خوشحالی بنک پاکستان کے انشورنس کے شعبے کی دو معروف کمپنیوں آدم جی لائف انشورنس اور جوبلی لائف انشورنس (JLI) کے ساتھ شراکت میں کام کر رہا ہے. معزز صارفین کی سہولت اور انھیں لائف انشورنس کا احاطہ کرنے والے پیکیجز کے تحت زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے.
آدم جی لائف انشورنس کے ساتھ معاہدے کے مطابق بینک انشورنس انتظام کے تحت لچک دار پریمیئم کی سرمایہ کاری سے بینک انشورنس منصوبے پیش کئے جائیں گے. بینک پیشہ وارانہ طور پر سمبھالے جانے والے یونٹ فنڈز تک رسائی فراہم کرے گا. صارفین 8000 سے 36000 روپے سالانہ پریمیئمکے ساتھ ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی بنیاد پر پریمیئمادا کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں.
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آدم جی لائف انشورنس کے چیف سٹریٹیجی آفیسر جہانزیب ظفر نے کہا "ہمارے صارفین کو اپنی ضروریات کے مطابق بہترین پیکج کا انتخاب کرنے کی سہولت حاصل ہو گی.پریمیئمیونٹ فنڈز کے لئے یونٹ خریدنے کے لئے استعمال کیا جائے گا."
خوشحالی بینک اور JLI نے جوبلی لائف انشورنس کی شراکت میں انشورنس مصنوعات کی سکیموں میں اضافہ کیا ہے اور بینک اپنے صارفین کے لئے صحت خوشحالی پیش کر رہا ہے. اس سکیم کے تحت بینک اپنے صارفین کو 750 روپے کے پریمیئمپر ایک سال کے لئے ہسپتال کے اخراجات کے لئے 40000 روپے کی کوریج فراہم کرتا ہے. اس کے علاوہ دونوں فریقین نے بینک کی شاخو ں کے ذریعے کاروائیوں کی استعداد کے لئے ضروری سپورٹ کے آغاز اور قیام پر بھی اتفاق کیا.
جوبلیلائفانشورنس کے گروپ ہیڈ سہیل فاخر نے اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، "دونوں اداروں کے درمیان شراکت ایک عظیم اقدام ہے اور دونوں فریقین کاروائیوں کی بہتر استعداد کے لئے ضروری سپورٹ کے قیام پر متفق ہیں."
اس موقع پر خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا "یہ شراکتیں انشورنس کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے نئے معیار قائم کریں گی اور بنک اپنے صارفین کے لئے بہترین معیار کی خدمات کو یقینی بنائے گا."