فنڈز کا مکمل تحفظ
محافظ سیونگ اکاؤنٹ سرمایہ کاری کے سب سے آسان عمل کے ذریعے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو لین دین اور بچت سہولیات کی مکمل سروسز فراہم کرتا ہے۔ محافظ اکاونٹ ہولڈرز کم سے کم بیلنس کی ضرورت کے بغیر بچت پرآسانی سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں جبکہ کسی بھی وقت اپنے فنڈز تک مکمل طور پررسائی رکھتے ہیں۔
تنخواہ دار کے لئے اکاونٹ کی خصوصیات:
- تمام ماهانه اوسط بیلنس پر 7 فیصد سالانہ منافع
- کم سے کم بیلنس کی کوئی ضرورت نہیں
- اوٹی سی، اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ با موبائل بینکنگ کے ذریعے با آسانی رقم جمع کی جاسکتی ہے
- لامحدودٹرانزیکشنز کی جاسکتی ہیں
- اکاؤنٹ کھولنے کا کوئی معاوضہ نہیں
- شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں رہنے والے سرکاری ملازمین اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں
- ایک سال تک غیرفعال رہنے والے اکاؤنٹ کو غیرفعال مارک کردیا جائے گا
پنشنر کے لیے اکاؤنٹ کی خصوصیات:
- تمام ماہانہ اوسط بیلنس پر 7 فیصد سالانہ منافع
- کم سے کم بیلنس کی کوئی ضرورت نہیں
- اوٹی سی، اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینک یا موبائل بینکنگ کے ذریعے با آسانی رقم جمع کی جاسکتی ہے
- لامحدودٹرانزیکشنز کی جاسکتی ہیں
- اکاؤنٹ کھولنے کا کوئی معاوضہ نہیں
- شهری اور دیہی دونوں علاقوں میں رہنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں
- چھ مادتک غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹ کو غیر فعال مارک کردیا جائے گا
پنشنر کے لیے خصوصی شرائط:
- پنشنرزکو سال میں دو بار برانچ میں جا کر بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ شدید بیمار ہونے کے باعث برانچ میں نہ جانے کی صورت میں اسی شیڈول کے مطابق لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنالازم ہوگا۔
- فیملی پنشن کی صورت میں پنشن کے لیے نامزد امیدوار ( بیوہ/رنڈوہ،غیرشادی شدہ بیٹی، بہن) کوہرسال غیرشادی شدہ کاسرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
PKR 10,000 اور اس سے زیادہ کا کم از کم بیلنس برقرار رکھنے پر محافظ سیونگ اکاؤنٹ پرمفت خدمات
25 اوراق والی چیک بک
مفت کليئرنگ (اندرونی اور خارجی)
مفت بینکرز چیک (2 ماہانہ)
مفت ماہانہ ڈپلیکیٹ سٹیٹمنٹ
مفت آن لائن سروس (صرف کیش ڈپازٹ اور اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں منتقلی)
*شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔