کاروباری وسائل میں کمی کے باعث ولایت بی بی تمام اشیأ ادھار پر لیتی تھی جس سے انکی قیمتِ خرید بڑھ جاتی اور منافع میں کمی آجاتی تھی۔ 2016 میں ولایت بی بی نے خوشحالی مائیکروفنانس بیںک سے 160000 روپے کی مالیت کا قرضہ لیا۔ خوشحالی مائیکروفنانس بیںک کا MSME قرضہ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباروں کے لئے قرضے کی سہولت ہے جس سے وہ کاوباری وسائل میں انویسٹمینٹ کر کے آمدنی اور منافع بڑھا سکیں۔ اپنے پہلے قرض کی رقم سے اس نے خام مال کی خریداری کیش پر کی جس سے اسکو بہتر دام ملے اور منافع میں بہتری آئی اور اسکی حوصلہ افزائی ہوئی۔ اگلے قرضے سے اس نے نئی ٹوپیاں بننے والی مشین خریدی جس سے پراڈکشن میں بہتری آئی اور آمدنی میں مزید اضافہ ہوا۔
بڑھتی ہوئی آمدنی سے ولایت بی بی اپنے گھریلو حالات اور کاروبار میں لے کر آئیں اور آج انکی ماہانہ آمدنی 88000 سے تجاوز کرتی ہے۔ انکے ادارےمیں اس وقت چار ملازمین بھی کام کرتے ہیں۔ ولایت بی بی خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے چھوٹے کاروباروں کے قرضے کی سہولت کی ممکون ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے کاروبار میں بہتری لا سکی۔