ECO ٹریڈ ڈیویلپمنٹ بینک (ETDB) کے خوشحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ ایک مائیکرو SME قرض کے معاہدے پر دستخط

May 14, 2015

16 دسمبر 2014 کو اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ECO) ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک (ETDB) نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ ابتدائی طور پر پانچ ملین ڈالرز کے مائیکرو SME قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ پاکستان میں خوشحالی بینک کی جانب سے SME فنانس کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنے والے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے فعال قرض دہندگان اور علاقائی موجودگی کے لحاظ سے مائیکرو کریڈٹ فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے.
مزید پڑھیں

Press default

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک آئڈل ایوارڈ کا اعلان

Mar 17, 2015

7 مارچ 2015 کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ ساتویں لیڈیز فنڈ ویمن ایوارڈز فار پاکستان 2015 میں خوشحالی بینک اور داؤد گلوبل فاونڈیشن نے باقاعدہ طور پر خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا. اس تقریب میں پاکستان کی تقریباً چار سو متحرک اور لائق تقلید خواتین کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی خواتین نے بھی شرکت کی.

اس سال تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تھے جبکہ گیسٹ آف آنرمیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2015  جیتنے والی نورجہان بلگرامی اور زبیدہ مصطفیٰ شامل تھیں۔


مزید پڑھیں
Press default

USAID کی مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی اداروں کی معاونت کے سلسلے میں خوشحالی بینک کے ساتھ شراکت

Mar 09, 2015

USAID پاکستان نے خوشحالی بینک سمیت چار پارٹنر بینکوں کے ساتھ آٹھ سالہ لون پورٹ فولیو گارنٹی (LBG) کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا اعلان 9 مارچ 2015 کو اسلام آباد میں USAID، USAID ڈیویلپمنٹ کریڈٹ اتھارٹی اور حکومت پاکستان کی مشترکہ طور پرمنعقدہ پاک ۔ امریکہ بزنس اوپرچونٹیزز کانفرنس میں کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی تعلقات قائم کرنے اور ان میں بہتری لانے میں پاکستانی کمپنیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی بینک کی طرف سے 5 ویں لیڈیزفنڈ انٹرپریںیورشپ کانفرنس 2014 کی اسپانسرشپ

Mar 06, 2015

خوشحالی بینک نے کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں لیڈیزفنڈ انٹرپریںیورشپ کانفرنس ) LEC2014) کو اسپانسر کیا۔ خوشحالی بینک کا شمار گذشتہ دو سال سے LEC کو اسپانسرکرنے والے نمایاں اسپانسرز میں ہوتا ہے.

رواں برس LEC نے میریٹ ہوٹل میں ایک سیشن کا انعقاد کیا جو پورے دن پر محیط تھا جبکہ متعلقہ تقاریب کا سلسلہ پورے چار دن تک جاری رہا۔ LEC کا آغاز 19 ستمبر کو خیرمقدمی عشایئے سے ہوا جس کی میزبانی مراکو کے کونسلیٹ نے کی۔ ویک اینڈ کے دوران متعدد کونسلیٹس نے  لنچ اور ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ہفتے کی شام اقوامِ متحدہ کی جانب سے دیا جانے والا خاص ڈنر بھی شامل ہے۔  


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں %75 اضافہ، 942 ملین روپے کا منافع

Sep 19, 2014

خوشحالی بینک لمیٹڈ (KBL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 47 ویں میٹنگ میں بینک کے سالانہ آپریٹنگ نتائج کا اعلان کیا. خوشحالی بینک کے 942 ملین روپے کے قبل از ٹیکس منافع میں پچھلے سال کے 538 ملین روپے کے مقابلے میں %75 اضافہ ہوا. منافع میں اضافہ بیلنس شیٹ میں مستقل اضافے، بہتر نان فنڈ آمدنی اور خسارے میں کمی کا نتیجہ ہے.  


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی بینک کی 14 ویں سالگرہ کی تقریبات

Aug 11, 2014

آج خوشحالی بینک اپنی 14 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں اپنی پہلی ماڈل برانچ کے آغاز کا جشن منا رہا ہے. خوشحالی بینک %20 حصے کے ساتھ مائیکرو فنانس کے شعبے میں مارکیٹ لیڈر ہے اور پاکستان میں غربت کو کم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. سال 2000 میں اپنے آغاز سے خوشحالی بینک نے متعدد مائیکرو کاروباری پراجیکٹس متعارف کروا کے چھوٹے درجے کے کاروباری افراد کو خود مختاری حاصل کرنے اور غربت پر قابو پانے کے مواقع فراہم کیے ہیں.
مزید پڑھیں

Press default