JCR-VIS کی طرف سے خوشحالی بینک کے لئے مثبت آوٹ لک
Apr 23, 2014VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (JCR-VIS) نے خوشحالی بینک کی ریٹنگ درمیانی سے طویل مدت کے لئے ‘A’ (Single A) اور مختصر مدت کے لئے ‘A-1’ (A-One) پر برقرار رکھی ہے اور دی گئی ریٹنگ پر نظرثانی کے بعد آؤٹ لک 'مستحکم' سے 'مثبت' کر دی گئی ہے.
یہ ریٹنگز اسپانسرز کی پروفائل کو بھی زیرغور لاتی ہیں جس میں UBL (یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ) کی زیرقیادت خوشحالی بینک کے اکثریتی شیئرز کا حامل قابل اعتماد بین الاقوامی فنڈز کا کنسورشیم شامل ہے. بینک کے پاس قیادت کا ایک مضبوط نظام موجود ہے اور یہ بورڈ ممبران کے مختلف قسم کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتا ہے.
مزید پڑھیں
خوشحالی بینک اور PTCL کے درمیان معاہدے پر دستخط
Mar 11, 2014اکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے اپنی Managed WAN سروسز کے ذریعے براہ راست رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں.
مزید پڑھیں
خوشحالی بینک نے ویمنز ڈے منایا
Mar 08, 2014انٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر خوشحالی بینک کے عملے کی خواتین نے Miracles Paper کی ایک رنگا رنگ اور دلچسپ زیورات بنانے کی ورکشاپ میں شرکت کی. زیورات کے لئے خام مال جو کاغذ کی مخصوص شکل میں کاٹی ہوئی باریک پٹیوں سے تیارکردہ موتیوں پر مشتمل تھا Miracles Paper نے فراہم کیا تھا اور ان کے عملے نے ہر قدم پر شرکاء کی راہنمائی کی کہ کاغذ سے موتی کیسے بنائے جاتے ہیں اور انہیں کیسے خوبصورت بریسلیٹس اور نیکلسیس میں تبدیل کیا جاتا ہے. خواتین نے اس سرگرمی میں بھرپور شرکت کر کے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جن کے لئے Miracles Paper نے بنیادی طور یہ پراجیکٹ شروع کیا تھا.
مزید پڑھیں
چھٹے لیڈیز فنڈ ویمنز ایوارڈز کی تقریب میں خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈ کی تقسیم
Mar 01, 2014چھٹے لیڈیزفنڈ ویمنز ایوارڈز فار پاکستان 2014 کی تقریب کا انعقاد موہٹہ پیلس میوزیم کراچی میں کیا گیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تقریبا 400 بااثر خواتین اور کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کراچی میں قائم ریپبلک آف انڈونیشیا کی کونسلیٹ جنرل کے زیرِ انتظام انڈونیشین خیرمقدمی رقص سے کیا گیا۔ اس تقریب میں میزبانی کے فرائض فیصل قریشی نے انجام دیئے۔
مزید پڑھیں
خوشحالی بینک کا انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے مقصد کو آگے بڑھانا
Feb 18, 2014خوشحالی بینک نے اقتصادی ترقی کے لئے انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے اپنے مقصد کو بڑھانے کے لیے 12 سالہ اسکواش کے کھلاڑی نوید رحمان کی اسپانسر شپ کی ذمہ داری اٹھائی ہے. خوشحالی بینک نے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو اسپانسر کرنے کی ذمہ داری نوید کی اسکواش میں غیر معمولی صلاحیت اور مہارت کو دیکھتے ہوئے اٹھائی ہے۔
مزید پڑھیں
MICROFINANCE TRANSPARENCY کی جانب سے خوشحالی بینک کے لئے “THE SEAL OF TRANSPARENCY” ایوارڈ
Feb 14, 2014کراچی، پاکستان، 4 فروری 2014 -ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس ادارے خوشحالی بینک کو اس کی مارکیٹ میں ذمہ دارانہ قیمتوں کی پالیسی اور عزم کے اعتراف میں (MFT) Microfinance Transparency کی طرف سے The Seal of Transparency کا اعزاز دیا گیا.
مزید پڑھیں