خوشحالی مائیکرو فنانسبینک کا 10 نئی برانچیں اور 28 نئے سینٹرز کھولنے کا منصوبہ
Apr 11, 2017خوشحالیمائیکروفنانسبینک KMBL 2017 میں 10 نئی شاخیں اور 28 سروس سینٹر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے. پاکستان کا سب سے بڑا اور پرانامائیکروفنانسبینک دیہی مارکیٹ اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں توسیع کے ذریعے اپنی رسائی اور صارفین کی تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے.
10 نئی شاخیں زرعی شعبے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ضروریات کو پورا کریں گی. شاخیں کھولنے کے علاوہ KMBL سروس سینٹرز کے ذریعے دوردراز علاقوں کو جوڑ رہا ہے جو کہ دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے رابطے کا کام کریں گے. اس توسیع کا مقصد چھوٹے کاشت کاروں کی برادریوں میں گروپ قرضہ جات کو بڑھانا ہے.
مزید پڑھیں
خوشحالی ایگری پلس کا کسانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا
Apr 07, 2017خوشحالی مائیکرو فنانس بینک خوشحالی ایگری پلس سکیم کے تحت زرعی قرضے فراہم کر رہا ہے. اس کی MSME دوررس حکمت عملی کے حصے کے طور پر یہ زرعی قرضے کسانوں کو زرعی مشینری، اثاثہ جات اور دیگر آبپاشی کے آلات خریدنے میں مدد فراہم کریں گے. قرض کی یہ سکیم فنانشل مارکیٹ ڈویلپمنٹ (FMD) پروجیکٹ کے تحت ترتیب دی گئی ہے جو یو ایس ایڈ کی مالی مدد سے چلنے والا 5 سالہ تکنیکی اور تربیتی پروگرام ہے جس کے ڈویلپمنٹ کریڈٹ اتھارٹی(DCA) کے پارٹنر بینکوں میں خوشحالی مائیکروفنانسبینک بھی شامل ہے.
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں %50 اضافہ، 1.8 بلین روپے کا منافع
Apr 03, 2017خوشحالیمائیکروفنانسبینک کے شیئر ہولڈرز نے 28 مارچ 2017 کو اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں بینک کے سالانہ آپریٹنگ نتائج کا اعلان کیا.خوشحالیمائیکروفنانسبینک کے 1.8 بلین روپے کے قبل از ٹیکس منافع میں پچھلے سال کے 1.2 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں %50 اضافہ ہوا. منافع میں اضافہ بیلنس شیٹ میں مستقل اضافہ اور بہتر نان فنڈ آمدنی کا نتیجہ ہے.
مزید پڑھیں
خوشحالی بینک کا دو اہم انشورنس کمپنیوں کے ساتھ اشتراک
Mar 30, 2017خوشحالی بنک پاکستان کے انشورنس کے شعبے کی دو معروف کمپنیوں آدم جی لائف انشورنس اور جوبلی لائف انشورنس (JLI) کے ساتھ شراکت میں کام کر رہا ہے. معزز صارفین کی سہولت اور انھیں لائف انشورنس کا احاطہ کرنے والے پیکیجز کے تحت زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے.
مزید پڑھیں
خوشحالیمائیکروفنانسبینک کی کور بینکنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ٹیمینوس اور NDC سے تبدیلی
Mar 27, 2017پاکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے ٹیمینوس (بینکنگاورفنانسسوفٹویئرکےماہر)سے معروف کور بینکنگ سسٹم حاصل کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں.
خوشحالی بینک اپنی ریٹیل اور MSME خدمات کے لئے ٹیمی نوس کور بینکنگ سسٹم اور پاکستان ماڈل بینک کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اپنے نئے ڈیجیٹل سلوشن کے لئے ٹیمی نوس کونیکٹ ، FCM، انسائٹ اور رسک کا اطلاق بھی کرے گا.
A.F.F فرگوسن اینڈ کمپنی نے خوشحالی بینک کے کور بینکنگ ایپلیکیشن سسٹم (CBAS) کے انتخاب اور اطلاق کے مرحلے کے لئے مشاورتی خدمات فراہم کیں ہیں.
مزید پڑھیں
گندم کی فصل کی بہتر پیداوار اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کسانوں کی تربیت
Dec 09, 2016سی ایس آر کے ماحولیاتی اور زرعی تحفظ کے اقدامات کے سلسلے میں خوشحالی بینک نےاس مہینے کوٹ چھٹہ کے علاقے چاہ بھابھے ولی میں کسانوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس کا انتظام خوشحالی بینک کی ڈی جی خان برانچ نے کیا تھا۔ اس موقع پر نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ کونسل سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر سکندر خان تنویر نے تقریبا ً 150 کسانوں کو پیداوار بڑھانے کے طریقے سکھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسانوں کو زرعی طریقوں اور مصنوعات کا منافع بخش استعمال کرنے کے علاوہ نئی زرعی ٹیکنالوجی اور بارش کے پانی سے کاشتکاری کے طریقے بھی سکھائے۔
مزید پڑھیں